مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے جبکہ اسی دوران رجب طیب اردوغان بھی عمران خان کی دعوت پر پاکستان کادورہ کریں گے۔ ملائیشیاءکے وزیراعظم مہاتیر محمد کے ہمراہ تاجروں ، سرمایہ کاروں اور سرکاری اہلکاروں پر مشتمل وفد بھی پاکستان آئے گا اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول کا تجزبہ کرے گا۔ ملائیشیاءکی جانب سے پاکستان کے خوردنی تیل پر عائد امپورٹی ڈیوٹی بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ترکی نے بھی پاک چین اقتصادی راہداری میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر ترک صدر بھی یوم پاکستان کے موقع پر دورہ کریں گے جس دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون کے بڑے معاہدے طے پا سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ